نئی دہلی— وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم دفتر (PMO) کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ میں کہا: ’’دوسہ، راجستھان میں حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ جن خاندانوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں ان سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ہر متوفی کے ورثاء کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘
Deeply saddened by the loss of lives in an accident in Dausa, Rajasthan. Condolences to the families who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The…
— PMO India (@PMOIndia) August 13, 2025
حادثے کی تفصیل
اطلاعات کے مطابق حادثہ آج علی الصبح دوسہ-منوہرپور ہائی وے پر بسدی چوراہا کے قریب پیش آیا، جب ایک پک اپ گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اتر پردیش کے ضلع ایٹہ سے بتایا جا رہا ہے، جو سکر ضلع کے مشہور کھاٹوشیام جی مندر میں حاضری دے کر واپس لوٹ رہے تھے۔ دوسہ انتظامیہ کے مطابق 8 شدید زخمیوں کو ایس ایم ایس میڈیکل کالج، جے پور بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 3 کا علاج دوسہ اسپتال میں جاری ہے۔
दौसा, राजस्थान में हुई सड़क दुर्घटना में महिलाओं और बच्चों समेत अनेक लोगों की मृत्यु का समाचार बहुत ही दुखद है। मैं शोक संतप्त परिवारजनों के प्रति गहन संवेदना व्यक्त करती हूं। मैं इस दुर्घटना में घायल हुए लोगों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करती हूं।
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 13, 2025
صدر جمہوریہ کا اظہارِ افسوس
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صدر جمہوریہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


