Urdu Conclave 2026

Saina Nehwal withdraws divorce decision: سائنا نہوال نے طلاق کا فیصلہ واپس لیا، شوہر پاروپلی کشیپ کے ساتھ رشتے کو دی نئی شروعات

سائنا نہوال نہ صرف بیڈمنٹن کورٹ میں اپنی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ پاروپلی کشیپ بھی ایک معروف بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں اور دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔

نئی دہلی: مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی اور اولمپک کانسہ میڈلسٹ سائنا نہوال نے اپنے شوہر پاروپلی کشیپ سے طلاق لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اور ان کے شوہر اپنے رشتے کو ایک اور موقع دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوری آپ کو لوگوں کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے

یاد رہے کہ 13 جولائی 2025 کو سائنا نہوال نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی بعض اوقات ہمیں مختلف راستوں پر لے جاتی ہے۔ ہم نے سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک دوسرے کے لیے امن اور ترقی کا راستہ کھلے۔ لیکن محض 19 دن بعد، 2 اگست کو سائنا نہوال نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے پاروپلی کشیپ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی دوری آپ کو لوگوں کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔ یہاں ہم دونوں ہیں… اور ایک بار پھر کوشش کر رہے ہیں۔

مداحوں نےفیصلے کا کیا خیر مقدم

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر سائنا نہوال اور کشیپ کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کو بہتر مستقبل کے لیے نیک تمنائیں دیں۔ کئی صارفین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ رشتوں کو ایک اور موقع دینا بہادری کی علامت ہے۔

ایک کامیاب کھلاڑی جو ہمیشہ خبروں میں رہیں

سائنا نہوال نہ صرف بیڈمنٹن کورٹ میں اپنی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ پاروپلی کشیپ بھی ایک معروف بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں اور دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔