Urdu Conclave 2026

Ladakh Charbagh Galwan Accident: گلوان کے چارباغ علاقے میں بڑا حادثہ، فوج کی گاڑی پرگرا بولڈر، دو افسر شہید اورتین شدید طورپر زخمی

لداخ کی وادی گلوان میں فوجی گاڑی پرمٹی کے تودے گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں دو فوجی اہلکار شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہوائی جہازکے ذریعہ لیہہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ دربُک سے چونگ تاش جانے والی فوجی گاڑی کے ساتھ پیش آیا۔

لداخ کے گلوان کے چارباغ علاقے میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ فوج کی ایک گاڑی پربولڈر(پتھر) گرگیا۔ اس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار دو افسر شہید ہوگئے اورتین افسرشدید طور پرزخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایئرلفٹ کیا گیا۔ زخمیوں میں 2 میجراورایک کیپٹن ہیں۔ جوانوں کا قافلہ دُربُک سے چونگٹاس ٹریننگ کے سفرپرتھا۔

یہ حادثہ بدھ کے روزصبح تقریباً 11:30 بجے اس وقت ہوا جب دُربُک سے چونگ تاش جا رہی فوجی گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں آگئی۔ اس میں 14 سندھ ہارس کے لیفٹیننٹ کرنل منکوٹیا اوردلجیت سنگھ شہید ہوئے۔ جبکہ میجرمینک شبھم (14 سندھ ہارس)، میجرامیت دکشت اور کیپٹن گورو(60 مسلح) زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو 153 جی ایچ، لیہہ لے جایا گیا ہے۔

اس حادثے سے متعلق ہندوستانی فوج کی فائراینڈ فیوری کارپرس نے جانکاری دی ہے کہ 30 جولائی کو تقریباً 11:30 بجے لداخ میں ایک فوجی قافلے کی گاڑی پر چٹان سے ایک پتھرگرگیا۔ بچاؤ کا کام جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read