دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لئے سیکورٹی فورسزجموں و کشمیرکے مختلف علاقوں میں آپریشن چلا رہی ہیں۔ ‘آپریشن مہادیو’ کے بعد اب سیکورٹی فورسزدہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے ‘آپریشن شیوشکتی’ چلا رہی ہیں۔ آپریشن مہادیوکے تحت کشمیرکے داچی گھام علاقے میں مارے گئے تین دہشت گردوں سمیت سیکورٹی فورسزنے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 4 کامیاب آپریشن کئے ہیں، جس کے بعد کپواڑہ میں بڑی مقدارمیں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ آج سیکورٹی فورسزنے پونچھ کے دیوا گرمیں آپریشن شیوشکتی چلاتے ہوئے لشکر کے دو دہشت گردوں کوہلاک کیا اورنگروٹا میں دہشت گردوں کا ایک ساتھی تین پستولوں کے ساتھ پکڑا گیا۔
جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف ایک اورکامیابی حاصل کی ہے۔ بدھ کے روزسیکورٹی فورسزنے ‘آپریشن شیوشکتی’ کے تحت جموں وکشمیرکے پونچھ کے دیواگرسیکٹرمیں دراندازی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو مارگرایا۔ اس کے علاوہ سیکورٹی فورسزنے لشکرطیبہ کے دودہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔ ان دہشت گردوں سے تین ہتھیاراورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
اذہان حمید سے تین پستول برآمد
جموں کے نگروٹہ علاقے میں بھی پولیس نے ایک دہشت گرد کوتین پستول کے ساتھ گرفتارکیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس دہشت گرد ساتھی کا نام اذہان حمید غازی ہے، جوسری نگرکا رہنے والا ہے۔ اذہان اپنی ٹویٹا کارمیں جموں سے وادی کشمیرجا رہا تھا، جب پولیس نے اسے نگروٹا چیک پوسٹ پرروکا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس کے پاس تین ترک اورچینی ساختہ پستول تھے۔ اذہان نے یہ پستول ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ کے نیچے چھپا رکھے تھے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پستول وادی کشمیرمیں ایک بڑی ٹارگٹ کلنگ کوانجام دینے کے لئے دیئے جانے تھے، جسے سیکورٹی فورسز نے بروقت ٹال دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




