Urdu Conclave 2026

“Love That Endures Pain”: اہان پانڈے، انیت پڈا کی دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی، ‘سیارا’ کا ٹیزر مداحوں میں مقبول

اہان پانڈے نے شاندار کام کیا ہے — چاہے لڑائی ہو، جذبات ہوں، رومانس ہو، ہر منظر میں وہ جمے ہیں۔ ان میں ایک شدت نظر آتی ہے جو دل کو بھاتی ہے۔ وہ اس فلم کی جان ہیں۔

اہان پانڈے، چنکی پانڈے کے بھتیجے اور اننیا پانڈے کے کزن ہیں۔ وہ ایک اداکار ہیں اور انہوں نے کچھ فلموں میں معاون کردار ادا کیے ہیں۔ انہوں نے 2019 کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2’ میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔

یش راج فلمز نے ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر کیپشن  لکھا کہ ‘محبت کی ایک کہانی جو آپ کا دل توڑے گی بھی اور پھر اسے جوڑ بھی دے گی‘۔

“سَیّارا” کو لے کر ایسا ماحول بنایا گیا تھا جیسے پتہ نہیں یہ فلم کیا کمال کر دے گی۔ اسی وجہ سے اس فلم سے توقعات حد سے زیادہ بڑھ گئی تھیں، اور اس کا فائدہ ایڈوانس بُکنگ میں صاف نظر آیا۔ یہ فلم اچھی ہے، اداکاروں کی پرفارمنس لاجواب ہے، کہانی ٹھیک ٹھاک ہے۔ لیکن کیا یہ واقعی اتنی “ہائپ” والی فلم ہے جتنی مشہور ہو رہی ہے؟

کہانی

یہ ایک محبت کی کہانی ہے۔ کرش کپور (یعنی اہان پانڈے) کا خواب ہے کہ وہ ایک گلوکار بنے۔ وانی (یعنی انیت پڈا) ایک صحافی بننا چاہتی ہے۔ دونوں ایک عجیب صورتحال میں ملتے ہیں، اور پھر کیسے ان کی محبت آگے بڑھتی ہے۔

فلم کیسی ہے؟

 فلم کی جان اس کے مرکزی اداکار ہیں، جنہوں نے کہانی کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔ کہانی اگرچہ عام ہے، لیکن پریزنٹیشن اور اداکاری شاندار ہے۔ فلم بور نہیں کرتی۔ شروعات میں یہ ایک عام سی لو اسٹوری لگتی ہے، لیکن انٹرویل تک پہنچتے پہنچتے فلم اصل موضوع پر آ جاتی ہے، اور دوسرا حصہ جذبات سے بھرپور ہے۔ اس فلم کی ہائپ جتنا بنایا گیا ہے، حقیقت میں شاید اتنی نہیں ہے۔ اس کا موازنہ بڑے ہیروز کی لانچنگ سے کیا جا رہا ہے جو مناسب نہیں۔ یہ اپنی جگہ ایک اچھی فلم ہے، لیکن کوئی شاہکار نہیں جو آج تک نہ دیکھی گئی ہو۔ ہاں، یہ بات ضرور ہے کہ اس طرح بغیر کسی انٹرویو، بغیر پاپرازی پیج پر آئے، صرف ٹیلنٹ سے کوئی فلمی خاندان کا لڑکا لانچ نہیں ہوا۔ اس لحاظ سے یہ فلم منفرد ہے۔ نئی نسل کو یہ فلم بہت پسند آئے گی کیونکہ یہ انہی کے لیے بنائی گئی ہے۔

اداکاری

اہان پانڈے نے شاندار کام کیا ہے — چاہے لڑائی ہو، جذبات ہوں، رومانس ہو، ہر منظر میں وہ جمے ہیں۔ ان میں ایک شدت نظر آتی ہے جو دل کو بھاتی ہے۔ وہ اس فلم کی جان ہیں۔
انیت پڈا نے بھی زبردست اداکاری کی ہے۔ وہ نہ صرف خوبصورت لگتی ہیں بلکہ اپنی اداکاری سے دل بھی جیت لیتی ہیں۔
راجیش کمار نے انیت کے والد کا کردار بخوبی نبھایا، جیسے ہمیشہ کرتے ہیں۔ Gen Z لڑکیاں انہیں دیکھ کر کہیں گی، “پاپا ایسے ہی ہونے چاہئیں”۔
گیتا اگروال نے انیت کی ماں کے کردار میں جان ڈال دی ہے۔
ورون بڈولا اہان کے والد کے کردار میں خوب جچتے ہیں۔
شان گروور نے اچھا کام کیا ہے — ان کا کردار کئی پرت رکھتا ہے اور وہ خوب نبھاتے ہیں۔
“کوٹا فیکٹری” والے عالم خان دل جیت لیتے ہیں۔

رائٹنگ اور ڈائریکشن

سَنکلپ سادانا نے کہانی لکھی ہے اور موہت سوری نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کہانی میں مزید عناصر شامل کیے جا سکتے تھے، لیکن ڈائریکشن بہت اچھا ہے۔ نئے اداکاروں سے بہتر کام لینا شاید ممکن نہ ہوتا۔

موسیقی

فلم کے میوزک کے بارے میں کافی چرچا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ موسیقی اوسط درجے کی ہے۔ ٹائٹل سونگ کے علاوہ کوئی بھی گانا خاص اثر نہیں چھوڑتا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read