نئی دہلی: ایک بارپھر زلزلہ کے جھٹکوں سے دہلی-این سی آرلرزاٹھی۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا کے علاوہ ہریانہ میں بھی محسوس ہوئے۔ ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج جمعہ (11جولئی) کی شام 7 بج کر49 منٹ اور 43 سیکنڈ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکزہریانہ کا جھجرتھا۔ زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ دہلی میں مسلسل دوسرے دن زلزلہ آیا۔ اس سے پہلے جمعرات (10 جولائی) کی صبح 9 بج کر4 منٹ پرزلزلہ کے جھٹکے آئے۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کا بھی مرکز جھجرہی تھا۔
حال ہی میں جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ میں کئی بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں زلزلہ دیگر علاقوں کے مقابلے تھوڑا تیزآتا ہے۔ جون اورجولائی میں جموں وکشمیر میں 4.5 ڈگری کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بعض مقامات پر دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں۔ تاہم کسی بڑے نقصان کی خبرنہیں ملی۔
EQ of M: 3.7, On: 11/07/2025 19:49:43 IST, Lat: 28.68 N, Long: 76.72 E, Depth: 10 Km, Location: Jhajjar, Haryana.
For more information Download the BhooKamp App https://t.co/5gCOtjdtw0 @DrJitendraSingh @OfficeOfDrJS @Ravi_MoES @Dr_Mishra1966 @ndmaindia pic.twitter.com/Msp1JNfEb9— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) July 11, 2025
10 جولائی کو میرٹھ میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، جمعرات کوزلزلہ کے جھٹکے روہتک اورگروگرام اضلاع، پانی پت، حصاراورمیرٹھ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ سے گھبراکرکئی لوگ اپنے گھروں سے باہربھاگ گئے۔ دہلی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی دہشت پھیل گئی اور لوگ کھلے مقامات پرجمع ہوگئے۔ لوگ اپنے گھروں سے باہربھاگے، کئی توننگے پیرہی گھروں سے باہرنکل پڑے۔
دہلی میں زلزلہ کا خطرہ کیوں رہتا ہے زیادہ؟
دہلی ان منتخب علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں زلزلے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ زلزلے کی شدت کی بنیاد پرملک کو 4 سیسمک زونزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ دہلی سیسمک زون-آئی وی میں آتا ہے، جسے انتہائی حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس زون میں نینی تال، پیلی بھیت، اتراکھنڈ کا روڑکی، بہارکا پٹنہ، اترپردیش کا بلند شہراورگورکھپور، سکم کا گنگٹوک اورپنجاب کا امرتسرجیسے علاقے بھی شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




