لارڈز ٹیسٹ کی شروعات میں سچن تندولکر نے پانچ منٹ تک ’تاریخی گھنٹی‘ بجائی۔
لندن: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن تندولکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ جمعرات کو لارڈز میں شروع ہوا۔ سچن تندولکر نے لارڈز ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے پانچ منٹ تک مشہور گھنٹی بجائی۔ سچن تندولکر اپنی اہلیہ انجلی تندولکر کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچے۔ انہوں نے وہاں موجود شائقین کو گریٹ کرنے اور ان کا استقبال قبول کرنے کے بعد پانچ منٹ تک گھنٹی بجائی۔ اس کے بعد سچن تندولکر کو سابق برطانوی وزیراعظم رشی سنک سے بات کرتے دیکھا گیا۔
لارڈز میں کسی بھی ٹیسٹ سے قبل گھنٹی بجانے کی روایت 2007 میں شروع ہوئی تھی۔ سچن سے پہلے سنیل گواسکر، سورو گنگولی اور راہل دراوڑ جیسے ماہر ہندوستانی اس روایت کو آگے بڑھا چکے ہیں۔
میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا تھا کہ تندولکر پہلی بار لارڈز میں اسی دن گھنٹی بجائیں گے جب آرٹسٹ اسٹیورٹ پیئرسن رائٹ کی طرف سے بنائی گئی ان کی تصویر کی نقاب کشائی ایم سی سی میوزیم میں کی جائے گی۔ اس کے بعد ادارے نے کہا کہ برطانوی آرٹسٹ اسٹورٹ پیئرسن رائٹ کا تیار کردہ تندولکر کا پورٹریٹ میوزیم میں موجود رہے گا اور اسے اس سال کے آخر میں پویلین میں منتقل کردیا جائے گا۔
100 سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں سچن
2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے تندولکر کو اب تک کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ممبئی کے اس دائیں ہاتھ کے بلے باز نے تینوں فارمیٹس میں 34,357 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔
جسپریت بمراہ ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون میں شامل
لارڈز ٹیسٹ کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں گیند بازی میں بڑی تبدیلی کے ساتھ آئی ہیں۔ انگلینڈ نے جوفرا آرچر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ آرچر کی چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے جوش ٹونگ کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے جسپریت بمراہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ پرسدھ کرشنا کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

