Bharat Express DD Free Dish

Jhabua Accident: جھابوا میں کار پر پلٹا ٹرولا، 9 افراد کی گئی جان، تین لوگ اسپتال میں زیر علاج

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، منگل-بدھ کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے جھابوا ضلع کے ٹھنڈلا میگھ نگر کے درمیان سنجیلی ریلوے کراسنگ کے قریب زیر تعمیر اوور برج کے قریب ایک ٹرولا اپنا توازن کھو بیٹھا اور وہ وہاں سے گزر رہی ایک کار پر پلٹ  گیا۔ گاڑی میں سوار لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

جھابوا میں کار پر پلٹا ٹرولا، 9 افراد کی گئی جان

جھابوا: مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کار پر ٹرولا پلٹ  گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 9 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے گاڑی میں سوار افراد

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، منگل-بدھ کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے جھابوا ضلع کے ٹھنڈلا میگھ نگر کے درمیان سنجیلی ریلوے کراسنگ کے قریب زیر تعمیر اوور برج کے قریب ایک ٹرولا اپنا توازن کھو بیٹھا اور وہ وہاں سے گزر رہی ایک کار پر پلٹ  گیا۔ گاڑی میں سوار لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

 ٹھنڈلا کے شیو گڑھ مہودا کے رہنے والے تھے مہلوکین 

بتایا جاتا ہے کہ تحصیل میگھ نگر کے تحت سنجیلی ریلوے کراسنگ کے قریب ایک خستہ حال سڑک سے گزرتے ہوئے ٹرولا زیر تعمیر ریلوے اوور برج کو عبور کر رہا تھا۔ تبھی وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور سیدھا کار پر پلٹ گیا۔ ٹرولا سیمنٹ سے لدا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار کل نو افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے ٹھنڈلا کے شیو گڑھ مہودا کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

گزرنے والی گاڑیوں میں سوار لوگوں نے راحت اور بچاؤ کام شروع کیا

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں میں سوار لوگوں اور دیگر نے راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ گاڑی کے اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کافی کوششیں کرنا پڑیں۔ تمام کو ایمبولینس کے ذریعے مرکز صحت روانہ کیا گیا۔ جس سڑک پر یہ حادثہ ہوا اس کی حالت خستہ ہے جس کے نتیجے میں سیمنٹ سے بھرا ٹرولا جس میں بہت زیادہ وزن تھا اپنا توازن کھو بیٹھا اور نو افراد کی جان لے لی جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read