امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکرمائیک جانس نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کی حمایت کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ہندوستان کوکئی معنوں میں امریکہ کے لئے بہت اہم شراکت داربتایا۔ پیر(امریکی وقت) کے مطابق، کیپٹل ہل میں کانگریس کی بریفنگ میں اپنے تبصرہ میں مائیک جانسن نے ہندوستان اورامریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ کے بارے میں بھی بات کی اورامید ظاہرکی کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری مذاکرات اچھے طریقے سے چلیں گے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے سرحد پاردہشت گردی کا سامنے کررہے ہندوستان کے لئے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھے جانے پر مائیک جانسن نے کہا، ”دیکھئے، وہاں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے لئے ہماری بہت ہمدردی ہے اورہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کئی معنوں میں ہمارے لئے بہت اہم شراکت دارہے۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات بہترطریقے سے آگے بڑھیں گے۔ کسی نے مجھ سے ٹیرف کے بارے میں نہیں پوچھا، مجھے خوشی ہے۔ ہاں، لیکن ہمارے لئے اور اتنے اہم ملک میں اتنی بڑی آبادی کے لئے یہ ایک بہت اہم رشتہ ہے اورہندوستان کو وہاں بھی دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
مائیک جانسن نے کی ہندوستان کی حمایت
مائیک جانسن نے کہا، ”ہم امریکہ میں ان کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اورمجھے لگتا ہے کہ یہ سب اس رشتے کا حصہ ہے کیونکہ اس میں توسیع ہو رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ واضح طورپراس رشتے کی اہمیت کوسمجھتا ہے اوردہشت گردی کے خطرے کی اہمیت کو بھی واضح طورپرسمجھتا ہے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ اگریہ خطرہ بڑھتا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ انتظامیہ کو دیکھیں گے، میرا ماننا ہے کہ وہ اس سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے زیادہ توانائی، وسائل اور وقت لگائیں گے۔ یہ یقینی طورپرہماری امید ہے۔”
“Will do everything to support India in its efforts against terrorism”: US House Speaker Mike Johnson
Read @ANI Story | https://t.co/MV6zJDsORt#MikeJohnson #US #terrorism #Pahalgam #DonaldTrump pic.twitter.com/vZWJo1QU3a
— ANI Digital (@ani_digital) May 6, 2025
ٹرمپ انتظامیہ کا ردعمل
22 اپریل کوپہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فوری ردعمل ظاہرکیا اور ہندوستان کو حمایت دینے کی بات دوہرائی۔ 23 اپریل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے فون پربات کی اور متاثرین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہارکیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرایک پوسٹ کے ذریعہ سے کہا کہ ہندوستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ایک خطرناک حملہ تھا اور اس کے ملزمین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ نہ صرف جذباتی طور پر بلکہ اسٹریٹجک طور پر بھی ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ ردعمل ہندوستان کی دہشت گردی مخالف پالیسیوں کے تئیں ہمدردی اور حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


