Bharat Express DD Free Dish

Union Jal Shakti Minister C.R. Patil: جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل کا بلاول بھٹو کے بیان پرسخت رد عمل ،کہا ہمت ہے تو یہاں آؤ

سی آر پاٹل نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے کہا تھا کہ تیسری عالمی جنگ پانی کے لیے لڑی جا سکتی ہے، لیکن انہیں یقین تھا کہ ہندوستان پانی کے لیے کوئی جنگ نہیں لڑے گا

جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی طرف سے دی گئی دھمکیوں پر سخت حملہ کیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بلاول پاکستان کا پانی روکنے پر تلملاہٹ  شروع  ہوگئی ہے ۔

سی آر پاٹل کا بلاول بٹو کے بیان پر ردعمل!

سی آر پاٹل سورت میں پانی کے تحفظ کے ایک پروگرام میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ سی آر پاٹل نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی طرف سے دی گئی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کا پانی بند کر دیاگیا ہے اور اس کے بعد بلاول نے تلملاہٹ  شروع ہوگی ہے، وہ کہہ رہے تھے کہ ندی میں پانی نہیں آگئے تو ہندوستان میں خون کی ندیاں بہیں گی۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ہمیں ایسے لوگوں سے ڈرنا چاہیے؟میں کہتا ہوں، بھائی خاموش رہو،  اگرطاقت ہے تو یہاں آؤ، ہم ایسی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اور پانی بچانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

پانی ذخیرہ کرنے کا مکمل انتظام ہوگا- سی آر پاٹل

سی آر پاٹل نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے کہا تھا کہ تیسری عالمی جنگ پانی کے لیے لڑی جا سکتی ہے، لیکن انہیں یقین تھا کہ ہندوستان پانی کے لیے کوئی جنگ نہیں لڑے گا، کیونکہ پی ایم مودی کی رہنمائی میں پانی ذخیرہ کرنے کا نظام  پورے طور پر قائم ہوجائے گا۔

اس پروگرام کے دوران مقامی لوگوں کو پانی کے تحفظ کے بارے میں بیدار کرنے کی کوشش کی گئی اور سی آر پاٹل نے کہا کہ مودی حکومت پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا: “ہندوستان اپنی ضرورت کے پانی کو محفوظ رکھے گا اور پانی کو بڑھانے کی کوششوں کو ہر ممکن ترجیح دے گا، تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے پانی کے بحران سے بچا جا سکے۔”

آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان پریشان ہے اور اس کے رہنما بیہودہ بیانات دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read