Bharat Express DD Free Dish

Pranali Rathod Vs Shivangi Joshi: پرانالی راٹھور اپنی آن اسکرین ماں سے صرف ایک سال چھوٹی ،جانئے کمائی کے معاملے مں کون کس سے آگے ؟

پرانالی کی اداکاری کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔ شو میں ہرشد چوپڑا کے ساتھ ان کی بانڈنگ کو بہت پسند کیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرانالی کی کل مالیت تقریباً 3-5 کروڑ روپے ہے۔

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے شائقین کا پسندیدہ  ٹی وی شو ہے۔ اس شو میں اب تک چار نسلوں کی کہانی دکھائی جا چکی ہے۔ شو کی مرکزی اداکاراؤں کو شائقین کی جانب سے بہت پیار مل رہا  ہے۔ شو میں شیوانگی جوشی اور پرانالی راٹھور جیسی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، پرانالی راٹھور اس شو میں اکشرا کے کردار میں تھیں۔ انہوں  نے  اس شو میں شیوانگی کی بیٹی کا کردار ادا کیا۔ شیوانگی نے نائرہ کا کردار ادا کیا۔

جانئےشیوانگی اور پرانالی کی عمر میں  کتنا ہے فرق

قابل ذکر بات یہ ہے ک  شیوانگی اور پرانالی نے ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ جب پرانالی شو میں آئیں، تو  شیوانگی پہلے ہی شو چھوڑ چکی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کی عمرمیں کتنا فرق ہے؟ شیوانگی اور پرانالی میں صرف 1 سال کا فرق ہے۔ شیوانگی کی عمر 26 سال ہے اور پرانالی کی عمر 25 سال ہے۔

شیوانگی اور پرانالی کتنی کماتے ہیں؟

پرانالی کی اداکاری کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔ شو میں ہرشد چوپڑا کے ساتھ ان کی بانڈنگ کو بہت پسند کیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرانالی کی کل مالیت تقریباً 3-5 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں کسی سے نہیں ڈرتا،کیونکہ میں یہاں کسی کے رحم و کرم پر نہیں آیا، الیکشن جیت کر آیا ہوں:امت شاہ

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے دہلی میں کھیلی اسٹریٹ کرکٹ، ویڈیو وائرل

شیوانگی جوشی کی مجموعی مالیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کوئیموئی کے مطابق یہ تقریباً 37 کروڑ روپے ہے۔ شیوانگی ڈیلی سوپ کے ذریعے کماتی ہیں۔ وہ فی ایپیسوڈ 1.5 لاکھ روپےچارج کرتی ہیں۔ وہ خطروں کے کھلاڑی کے لیے 7 لاکھ روپے فی ہفتہ چارج کریا ہے ۔ شیوانگی جوشی لگزی لائف کو برقرار رکھتی ہیں۔ وہ برانڈ انڈوس میٹ کے لیے 5-6 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شیوانگی جوشی ان دنوں ایکتا کپور کے نئے شو میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ اس شو میں ہرشد چوپڑا کے مقابل نظر آئیں گی۔ شو کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ پرانالی راٹھور ایکتا کپور کے شو کمکم بھاگیہ میں نظر آ رہی ہیں۔

بھار ت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read