شیو پوری ضلع میں کشتی ڈیم میں پلٹی۔
شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں منگل کے روز ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں کھنیادھانا کے راجوان گاؤں کے قریب ماتاٹیلا ڈیم میں ایک کشتی پلٹ گئی۔ کشتی میں سوار تین خواتین اور چار بچے ڈوب گئے اور آٹھ افراد کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے لیے این ڈی آر ایف کی مدد لی جا رہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد کو ہولی منانے کے لیے جزیرے پر لے جانے والی کشتی کھنیادھانا کے راجوان گاؤں کے قریب ماتاٹیلا ڈیم میں پلٹ گئی۔ کشتی پر سوار سات افراد ڈوب گئے، جن میں تین خواتین اور چار بچے شامل ہیں، جب کہ آٹھ دیگر تیر کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ ایس ڈی ایم پچھور شیو دیال دھاکڑ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے این ڈی آر ایف کی مدد لی جا رہی ہے۔
ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری
ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ڈوبنے والوں کی شناخت 55 سال کی شاردا، 15 سال کی کمکم،40 سال کی لیلا، 14سالہ چائنا، 7 سال کا کانہا،35 سالہ رام دیوی،8 سالہ شیوا کے طور پر ہوئی ہے۔ شیو پوری کے ایس پی نے کہا ہے کہ راحت اور بچاؤ کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ’’شیو پوری ضلع کے تحت کھنیادھانا تھانہ علاقے میں واقع جزیرے پر واقع سدھ بابا مندر میں ہولی کے لیے جانے والے 15 عقیدت مندوں کی کشتی کے ڈوبنے سے کچھ عقیدت مندوں کی بے وقت موت انتہائی دکھ کی بات ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ضلع انتظامیہ، مقامی شہریوں اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کی مدد سے آٹھ لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو چیف منسٹر کی رضاکارانہ گرانٹ سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اوپر والے سے دعا ہے کہ مرنے والوں کی روح کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


