Bharat Express DD Free Dish

Bhagalpur News: بھاگلپور میں ایک ریٹیل دکاندار کی موت کے بعد ہنگامہ، مشتعل لوگوں نے آتش زنی کے بعد سڑک کو کیا جام

ٹریفک ڈی ایس پی اپنی ٹیم کے ساتھ گھنٹہ گھر چوک پہنچے تھے اور تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کر رہے تھے۔ اس دوران تمام ریٹیل دکاندار اپنا سامان باندھ رہے تھے، تبھی ٹریفک ڈی ایس پی نے مبینہ طور پر پھل فروش مہندر ساہ کو اونچی آواز میں ڈانٹ دیا اور اس پر ہاتھ بھی اٹھا دیا۔

بھاگلپور میں ایک ریٹیل دکاندار کی موت کے بعد ہنگامہ

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور کے گھنٹہ گھر چوک پر ہفتہ کے روز اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب ریٹیل دکانداروں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور آگ لگا دی۔ مشتعل افراد نے سڑک بلاک کردی جس سے ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی۔

دراصل ٹریفک ڈی ایس پی اپنی ٹیم کے ساتھ گھنٹہ گھر چوک پہنچے تھے اور تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کر رہے تھے۔ اس دوران تمام ریٹیل دکاندار اپنا سامان باندھ رہے تھے، تبھی ٹریفک ڈی ایس پی نے مبینہ طور پر پھل فروش مہندر ساہ کو اونچی آواز میں ڈانٹ دیا اور اس پر ہاتھ بھی اٹھا دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس صدمے کی وجہ سے مہندر ساہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی ریٹیل دکانداروں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور آگ لگا کر سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد انتظامیہ بھی الرٹ ہوگئی۔ سٹی ڈی ایس پی اجے چودھری اور ایس ڈی ایم دھننجے کمار نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

سٹی ڈی ایس پی اجے چودھری نے کہا، ’’واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، پولیس فورس کو حالات پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘

ایس ڈی ایم دھننجے کمار نے کہا، ’’ہم دکانداروں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔ مہیندر ساہ کی موت کیسے ہوئی اس کی جانچ کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read