غازی آباد میں تین منزلہ مکان میں لگنے سے 5 افراد ہلاک
Secunderabad: تلنگانہ کے سکندرآباد میں گزشتہ شام 8 منزلہ سوپرلوک کمپلیکس میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں 6 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
#UPDATE | Six people have died so far including four girls and two boys, these people were inside when the fire broke out. By the time they were taken out, they were critical & were declared dead in the hospital. We’ve also rescued 7 people: North Zone DCP Chandana Deepthi
— ANI (@ANI) March 16, 2023
عمارت میں آگ لگنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ کئی فائرکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ہائیڈرولک کرین کی مدد سے لوگوں کو باہر نکالا۔ ذرائع کے مطابق سوپرلوک کمپلیکس کی تیسری منزل میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو ٹیم نے ہائیڈرولک کرین کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ ’’اس خوفناک آگ کی لپیٹ میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے 6 کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنے والے متاثرین
حکام نے بتایا کہ متاثرین تلنگانہ کے ورنگل اور کھمم اضلاع کے رہنے والے ہیں اور سبھی ایک کثیر المنزلہ تجارتی کمپلیکس میں ایک مارکیٹنگ کمپنی کے لئے کام کرتے تھے۔ عمارت میں لگی آگ اتنی بھیانک تھی کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی 14 گاڑیوں کو موقع پر موجود تھیں۔ ریسکیو آپریشن سے وابستہ ایک اہلکار نے بتایا کہ رات گئے تک عمارت سے دھواں نکل رہا تھا۔
-بھارت ایکسپریس