Bharat Express

Divya Kumar Khosla Slams Alia Bhatt: دیویا کھوسلا نے عالیہ بھٹ کی ‘جگرا’ کے فرضی کلیکشن پر اٹھائے سوال

دیویا کھوسلا کمارنے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں تھیٹرکے اندراسکرین ‘جگرا’ چل رہی ہے۔ انہو ں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جگرا کو دیکھنے سٹی مال پی وی آر گئی تھی۔

دیویا کھوسلا نے عالیہ بھٹ کی 'جگرا' کے فرضی کلیکشن پر اٹھائے سوال

بالی ووڈ اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے عالیہ بھٹ کی فلم ‘جگرا’ کے بارے میں انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم کے کلیکشن کو فرضی قرار دیا ہے۔

دیویا  کھوسلا کمارنے تھیٹر کے اندر سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں فلم ‘جگرا’ چل رہی ہے اور تھیٹر خالی نظر آرہے ہیں ، دیویا کھوسلاکمار نے لکھا ہے کہ تھیٹر خالی ہیں اور عالیہ بھٹ نے خود ٹکٹ خرید کر فرضی کلیکشن  کیا  اعلان کیا ہے۔

دیویا کھوسلا کمار نے کیا لکھا ہے؟
fallback

دیویا کھوسلا کمارنے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں تھیٹرکے اندراسکرین ‘جگرا’ چل رہی ہے۔ انہو ں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جگرا کو دیکھنے سٹی مال پی وی آر گئی تھی۔ تھیٹر بالکل خالی تھا… تمام تھیٹر ہر جگہ خالی جا رہے ہیں۔ عالیہ بھٹ  میں واقعی بہت جگرا ہے… انہوں نے خود ٹکٹ خریدے اورفرضی  کلیکشن کا اعلان کیا۔ حیرت ہے کہ پیڈ میڈیا کچھ کیوں نہیں بول رہی ہے ۔

اس کے علاوہ دیویا کھوسلا کمارنے بھی ہیش ٹیگ کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ناظرین کوبے وقوف نہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ  کو طنزیہ انداز میں نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سچ کبھی نہیں چھپتی ہے ۔

دیویا کھوسلا کمار نے اپنی فلم ‘ساوی’ اور عالیہ بھٹ  کی ‘جگرا’ کے بارے میں بات کی

اسی سال دیویا کھوسلا کمار کی فلم ‘ساوی’ بھی ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں دیویا کھوسلا کمار کا کردار اپنے شوہر کو جیل سے آزاد کرانے کی کوشش  میں رہتا ہے۔ جگر اکی بھی کچھ ایسی ہی کہانی ہے۔ جس میں عالیہ بھٹ اپنے بھائی ویدانگ رائنا کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسے میں دونوں فلموں کی کہانی میں مماثلت پر سوالات اٹھ رہے تھے۔

ان کے جواب میں دیویا  کھوسلا کمارنے آئی اے این ایس کو بتایا، “مجھ سے یہ سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ ساوی اور جگرا حد تک ایک جیسی لگ رہی ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی کہ سامعین کی محبت اور اوپر والے   کے فضل سے ساوی نے خود کو ثابت کیا۔ فلم کو تھیٹر اور او ٹی ٹی دونوں جگہ پسند کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگرچہ جگرا اور ساوی میں مماثلتیں ہیں، لیکن میرے خیال میں ہر فلم کا اپنی جرنی ہوتی ہے اور کبھی کبھی دو پروڈکشن ہاؤس ایک جیسی کہانی پر فلم بنا سکتے ہیں‘۔

بھارت ایکسپریس