Bharat Express

Ind vs Ban Kanpur Test: ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ بنا یا ، کانپور میں بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا یہ کارنامہ

کانپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما اور یشسوی جیسوال کی جوڑی نے صرف 3 اوورز میں 50 رنز مکمل کر کے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

روہت شرما اور یشسوی جیسوال

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کانپور میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف تین اوورز میں 50 رنز مکمل کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔

کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال کی جوڑی نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ بارش سے متاثرہ اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن صرف 37 اوورز کا کھیل ہوا جس میں بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔ مسلسل بارش کے باعث اگلے دو روز تک کھیل نہیں ہو سکا۔ چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو ہندوستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کی اننگز کو 233 رنز پر سمیٹ دیا۔

اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی اور صرف تین اوورز میں 50 رنز مکمل کر لیے۔ تاہم چوتھے اوور میں کپتان روہت شرما 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 11 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز میں تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام تھا جنہوں نے رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں 4.2 اوورز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read