Rahul Gandhi meets Irfan: راہل گاندھی نے محمد عرفان سے کی ملاقات، کہا-’’عرفان جیسے لاکھوں نوجوان ہی ملک کی حقیقی امید، آئین اور جمہوریت پر اس کی سمجھ نے ملک بھر کی توجہ حاصل کرلی‘‘
راہل گاندھی نے فیس بک پر عرفان کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی بستی کا ایک ایسا نوجوان ہے، جس کی سوچ اس کے حالات کی محتاج نہیں ہے۔ محمد عرفان کی گفتگو نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ شہری شعور اور آئینی سمجھ کے لیے کسی خاص سماجی یا معاشی پس منظر کا ہونا ضروری نہیں۔ ایک عام بستی سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی ملک کے آئینی نظام، اپنے حقوق اور شہری فرائض کے بارے میں گہری دلچسپی رکھ سکتا ہے۔
SAFF Championship 2026: سیف ویمنز چیمپئن شپ 2026: بھارتی خواتین فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر وزیراعظم مودی کی مبارک باد
سیف ویمنز چیمپئن شپ 2026 کا یہ خطاب نہ صرف بھارتی خواتین فٹبال ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ ملک میں خواتین فٹبال کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فتح سے نوجوان لڑکیوں میں فٹبال کے تئیں دلچسپی مزید بڑھے گی اور مستقبل میں بھارت کو عالمی سطح پر مضبوط نمائندگی مل سکتی ہے۔
Mangal Pandey’s Martyrdom Day: وزیرداخلہ امت شاہ کا 1857 کی جنگ آزادی کے پہلے شہید منگل پانڈے کو خراج عقیدت
یوم شہادت کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرک پور چھاؤنی سے اٹھی چنگاری نے پورے ہندوستان میں آزادی کی تحریک کو جنم دیا۔ منگل پانڈے کی قربانی آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
PM Modi advised students: موبائل بچوں کا مالک بن چکا ہے: وزیراعظم مودی کا طلبہ کو مشورہ-’’ٹیکنالوجی کے غلام نہ بنیں، خود کو وسعت دیں‘‘
’پریکشا پہ چرچا‘ کے دوسرے ایپی سوڈ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے درست استعمال پر زور، طلبہ کو خود اعتمادی، تخلیقی سوچ اور خود انحصاری کا پیغام۔ وزیراعظم نے طلبہ کو خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مسلسل محنت کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ خوبیاں پیدا ہو جائیں تو کوئی بھی چیلنج مشکل نہیں رہتا۔
Pariksha Pe Charcha: ’پریکشا پہ چرچا‘ کے نویں ایڈیشن میں وزیراعظم نے طلبہ کو دیے اہم مشورے، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ’وکست بھارت 2047‘ پر زور
وزیراعظم مودی نے آخر میں طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ سے گھبرانے کے بجائے خود پر اعتماد رکھیں، مثبت سوچ اپنائیں اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ صحت مند طرز زندگی اپنائیں، مناسب نیند لیں، متوازن غذا کھائیں اور جسمانی سرگرمیوں کو بھی اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ذہنی دباؤ سے بچ سکیں اور بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
PM Modi honours tribal icons: وزیراعظم نریندر مودی نے قبائلی ہیروز کو سلام پیش کیا، کومارم بھیم اور بھگوان برسا منڈا کے کارناموں کو کیا یاد
’من کی بات‘ کے 127ویں ایپی سوڈ میں وزیراعظم نے قبائلی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا، نوجوانوں سے کہا کہ وہ ان گمنام ہیروز کے بارے میں جانیں۔





