Bharat Express DD Free Dish

yamuna flood delhi

سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتحال کے مدنظر ڈاکٹروں نے لوگوں سے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کی صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور انتظامی ہدایات پر عمل کریں۔

بدھ کی شام جاری کردہ فلڈ کنٹرول بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح آٹھ بجے پرانے ریلوے پل پر پانی کی سطح 207.48 میٹر رہے گی، لیکن اس کے بعد ندی کے پانی کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ پرانا ریلوے پل جمنا کے بہاؤ اور سیلاب کے خطرے کا اندازہ لگانے کے لیے ایک اہم مانیٹرنگ پوائنٹ بنا ہوا ہے۔

جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے انتظامیہ کو بھی ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ دہلی میں جمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں سے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے اور محفوظ مقامات پر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پچھلے سال بڑے سیلاب میں اندرا پرستھ بس ڈپو اور ڈبلیو ایچ او کی عمارت کے درمیان نالے پر لگا ریگولیٹر ٹوٹ گیا تھا۔ نالے پر لگے ریگولیٹر ٹوٹنے سے نالے کا پانی بیک فلو ہو رہا تھا۔

دہلی کو پانی دینے والے تین واٹر پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں۔ سی ایم اروند کیجریوال نے بتایا کہ پانی داخل ہونے کی وجہ سے دہلی کے تین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بند کردیئے گئے ہیں۔ 25 فیصد پانی نہیں ملے گا۔ دہلی میں اگلے 2 دن تک پانی کی قلت رہے گی۔