Vande Bharat Sleeper: وندے بھارت سلیپر ریل مسافروں کے لیے سفر کا نیا تجربہ، ورلڈ کلاس ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات، آپ بھی ہو جائیں گے مداح
اس ٹرین میں پہلی بار لوکو پائلٹ کے لیے پاور کار (انجن) میں واش روم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چونکہ وندے بھارت نیم ہائی اسپیڈ ٹرین ہے اور اس میں علیحدہ انجن نہیں ہوتا، اس لیے پاور کار میں ہی یہ سہولت دی گئی ہے۔ اگرچہ ان تمام سہولیات کی حتمی تصدیق ٹرین کے باقاعدہ آغاز کے بعد ہی ہو سکے گی، تاہم ٹرائل رن اور ریلوے کی جانب سے دستیاب معلومات ان تمام خصوصیات کی تصدیق کرتی ہیں۔





