West Bengal polls: ’’مغربی بنگال میں عوام نے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ دباؤ میں دیا ووٹ‘‘ اکھلیش یادو نے ممتا بنرجی سے کی ملاقات، کہا-’’دیدی، آپ ہاری نہیں ہیں‘‘
سماجوادی پارٹی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے دوران مغربی بنگال میں تین لاکھ سے زیادہ مرکزی فورسز تعینات کی گئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور بہار سے بڑی تعداد میں فورسز کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے مغربی بنگال لایا گیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ جب اتر پردیش میں انتخابات ہوں گے تو وہاں بنگال، آسام، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش سے فورسز بھیجی جائیں گی۔





