Fears of rising violence in Iran: ایران میں مظاہرین کے خلاف بڑھتے تشدد پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ کا اظہار تشویش، صورتحال کو ’’ہولناک‘‘ قرار دیا
انٹرنیٹ نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق ایران میں قومی سطح پر انٹرنیٹ بندش کو 108 گھنٹے گزر چکے ہیں، جس کے باعث ایرانی عوام دنیا اور ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم HRANA کے مطابق، جاری احتجاج اپنے 16ویں دن میں داخل ہو چکا ہے اور ملک بھر میں 187 شہروں میں 606 مقامات پر مظاہرے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس سے ایران میں عدم استحکام کی صورتحال مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔





