Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026: غلامی کی ذہنیت سے باہر نکل کر اپنی وراثت اور خیالات کو ہمیشہ آگے رکھنا ہوگا: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ کوئی بھی ملک خود اعتمادی کے بغیر خود کفیل اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتا۔ اس لیے اپنی صلاحیت، اپنی وراثت اور اپنے وسائل پر فخر کا فقدان ہمیں کھٹکتا ہے۔ ہمیں اس کے تئیں عزم اور فخر کے جذبے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مضبوط ارادوں اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
PM Modi addresses: ’’ہمیشہ نوجوان نسل پر بھروسا کیا ہے، آپ کی صلاحیت مجھے توانائی دیتی ہے‘‘: وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ سے وزیراعظم کا خطاب
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا: ’’جب میں نے پہلی بار وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تو شاید آپ میں سے کئی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ 2014 میں جب میں وزیراعظم بنا تو آپ میں سے اکثر بچے کہلاتے تھے، لیکن بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم میں نے ہمیشہ نوجوان نسل پر اعتماد کیا ہے۔ آپ کی صلاحیت، آپ کا ٹیلنٹ اور آپ کی توانائی مجھے بھی توانائی دیتی ہے۔‘‘





