Bharat Express DD Free Dish

Vietnam Boat Accident

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 بھارتی شہریوں میں 10 کا تعلق ریاست تمل ناڈو، تین کا آندھرا پردیش اور دو کا کیرالہ سے تھا۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جس کے باعث مختلف ریاستوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا تھا جب 32 بھارتی سیاحوں اور عملے کے چار مقامی ارکان کو لے جانے والی ایک اسپیڈ بوٹ فو کوک جزیرے کے قریب ہون می رُت نگوئی کے ساحلی علاقے میں اچانک الٹ گئی۔

ویتنام کے صدر اور وزیر اعظم نے  کشتی حادثے کے بعد الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجتے ہوئے بھارتی عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فو کووک کے قریب بھارتی شہریوں سے متعلق کشتی حادثے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔

چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرونِ ملک جانے والے بھارتی سیاحوں کے ساتھ ویتنام میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ فو کووک جزیرے کے قریب 32 بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی ایک اسپیڈ بوٹ اچانک سمندر کے درمیان الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 بھارتی شہری جاں بحق ہو گئے۔

ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔