Bharat Express DD Free Dish

Victim Support

وزیراعظم مودی نے ٹہری گڑھوال میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے موقع کا دورہ کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ واقعے کی مکمل جانچ کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) بھی تیار کیا جائے گا۔

آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے سیلاب زدگان کی مدد میں ریاستی و مرکزی حکومت کی دوہری پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بہار میں امداد تو دے رہی ہے کیونکہ وہاں چند ماہ بعد انتخابات ہیں مگر پنجاب کی عوام کے لئے مدد اسلیے نہیں ہے کیونکہ یہاں کوئی الیکشن نہیں ہے۔