Neighbourhood First Policy: خسرہ کے پھیلاؤ پر بھارت کی مالدیپ کو طبی امداد، 20 ہزار ویکسین خوراکیں روانہ، خسرہ کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے میں ملے گی مدد
خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ متاثرہ افراد کی ناک، منہ یا گلے سے خارج ہونے والی بوندوں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس کی ابتدائی علامات عموماً انفیکشن کے 10 سے 12 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں، جن میں تیز بخار، ناک بہنا، آنکھوں کا سرخ ہونا، منہ کے اندر سفید دھبے شامل ہیں۔ چند دن بعد جسم پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں جو پہلے چہرے اور گردن سے شروع ہو کر پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔





