Bharat Express DD Free Dish

Uttarakhand politics

کانگریس صدر نے جے پی نڈا سے مطالبہ کیا کہ وہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کو ہدایت دیں کہ ہلدوانی میں مبینہ ’شدھی کرن‘ کے واقعے میں ملوث تنظیم اور افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ کھڑگے نے خط میں یاد دلایا کہ انہوں نے 13 اگست 2026 کو راجیہ سبھا میں انتہائی دکھ اور تکلیف کے ساتھ 8 اگست کو ہلدوانی میں منعقدہ اپنی عوامی ریلی کے بعد پیش آنے والے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔

آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت میں ایک وزیر کا شوہر خواتین کی توہین کر رہا ہے اور اس کی قیمت لگارہا ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بی جے پی کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔