US forces ready for major strikes on Iran: امریکی افواج ایران پر حملے کیلئے تیار، ایرانی توانائی تنصیبات، فوجی اڈے اور جوہری مراکز ممکنہ اہداف کی فہرست میں شامل، سی این این کی رپورٹ میں بڑا دعویٰ
سی این این کے مطابق بعض امریکی حکام کا خیال ہے کہ ٹرمپ رواں سال کے اختتام سے پہلے کسی بھی وقت فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں، تاہم اس کا زیادہ امکان امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی افواج اب امریکی فوجی حکمت عملیوں سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ واقف ہیں، جس کے باعث امریکی فوج کے لیے تمام مطلوبہ اہداف کو تباہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔





