Urdu Language: دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تیسری زبان کے طور پر اردو کا انتخاب ممکن، جانیے کیسے کریں انتخاب
قومی راجدھانی دہلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ اب دیگر لازمی مضامین کے ساتھ ساتھ تیسری زبان کے طور پر اردو زبان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم دہلی کی جانب سے طلبہ کو مختلف زبانیں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں اردو بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی لسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں مختلف ثقافتوں سے جوڑنا ہے۔
شاریہ شیروانی کی اردو محبت اُجاگر، سی بی ایس ای کے نتائج میں اردو مضمون میں 100 نمبرات حاصل کرکے جیتا اردو والوں کا دل
دہلی کے سیلم پور واقع زینت محل سینئر سیکنڈری اسکول کی طالبہ شاریہ شیروانی نے اردو سے لگن اور جذبہ کی مثال پیش کرکے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ شاریہ شیروانی نے سی بی ایس ای کے 10ویں کے نتائج میں اردومضمون میں 100 نمبر حاصل کرکے اردو کے تئیں دلچسپی کی مثال پیش کی ہے۔





