Bharat Express DD Free Dish

Urdu Service

پروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین نے اپنے خطاب میں اس بات کو خوش آئند قراردیا کہ سمینارمیں نئی نسل کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے اس کامیاب شمولیت پراردو اکادمی کومبارکباد دی اورکہا کہ اکیسویں صدی مصنوعی ذہانت کا عہد ہے، جس کی برق رفتاری نے ہماری فکری ساخت اور طرزِ فکر کو تیزی سے بدل دیا ہے۔ ایسے بدلتے ہوئے منظرنامے میں ادب کے رجحانات اور رویوں میں تبدیلی ناگزیر ہے، جس کے اثرات تخلیقی ادب میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت نامور محقق ونقاد پروفیسر عبدالحق نے کی، جبکہ کلیدی خطبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے ریٹائرڈ پروفیسر قاضی جمال حسین نے پیش کیا۔ فیکلٹی آف آرٹس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ڈین اور معروف ادیب و دانشور پروفیسر قاضی افضال حسین مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شفیع ایوب نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔

آل انڈیا ریڈیواردو سروس کے پاس مالی سال 2023-24 کے لیے 6 کروڑ روپے کا بجٹ تھا، جس میں سے تمام خرچ نہیں ہوپایا۔اگر ایسا ہی رہا تو پھر سرکار اے آئی آر اردو کے سالانہ بجٹ کو آئندہ کے برسوں میں بہت تیزی سے کم کرسکتی ہے چونکہ یہاں بجٹ کا بیشتر حصہ باقی ہی رہ جارہا ہے۔ اس کو خرچ ہی نہیں کیا جارہا ہے۔