Ram Mandir Security: رام مندر کی سیکورٹی کی ذمہ داری یوپی کے اسپیشل سیکورٹی فورس کے سپرد،این ایس جی جیسی ملی ہے ٹریننگ
اتر پردیش میں بہت سے حساس اور مذہبی مقامات ہیں۔ ان اہم مقامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 2020 میں ہی یو پی ایس ایس ایف کی تشکیل کی تھی۔ اتر پردیش کی خصوصی سیکورٹی فورس اتر پردیش کے تمام مذہبی مقامات اور حساس علاقوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رہی ہے۔