Bharat Express DD Free Dish

UP Assembly Elections 2027

UP Assembly Election 2027: اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے 403 نشستوں پر خفیہ سروے کرایا ہے۔ رپورٹ میں 128 ارکان اسمبلی کے خلاف اینٹی انکمبنسی کے آثار سامنے آئے ہیں۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ راشٹریہ لوک دل (RLD) کے صدر جینت چودھری نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی سیاست اور ان کے ’’ پی ڈی اے ‘‘ فارمولے پر سوال اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے اتحاد کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کا اشتراک ایک فطری سیاسی اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لیے دونوں جماعتیں مل کر جدوجہد کریں گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ پہنچے۔ اس دوران وہ کئی اہم تقاریب میں شرکت کریں گے۔ اس بار وہ زیادہ سیاسی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ 2027 کے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے لکھنؤ میں ریاستی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور افسران سے کہا کہ سبھی کو 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہئے اور متحد ہوکر بہوجن سماج کی آواز کو بلند کریں۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا الائنس کو کئی ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اتحاد کے اندر سے وقتاً فوقتاً احتجاج کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔