Bharat Express DD Free Dish

university development

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی و سماجی شعور اور جمہوری تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے طلبہ اپنے مسائل انتظامیہ تک پہنچاتے ہیں، تعلیمی ماحول میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کرتے ہیں اور مستقبل کی قیادت کے لیے خود کو تیار کرتے ہیں۔ اگر انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو اس کا فائدہ صرف طلبہ کو نہیں بلکہ پوری یونیورسٹی کو پہنچ سکتا ہے۔اے ایم یو کی تاریخ گواہ ہے کہ اس ادارے نے ملک کو سیاست، تعلیم، صحافت، قانون، انتظامیہ اور سماجی خدمت کے میدانوں میں نمایاں شخصیات دی ہیں۔ اس لیے طلبہ کی جمہوری سرگرمیوں کو یونیورسٹی کی علمی و تہذیبی روایت سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اس وقت جس نئی انتظامی فعالیت اور ادارہ جاتی رفتار کے مرحلے سے گزر رہی ہے، اس میں وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی قیادت اہم ہے۔ وائس چانسلر کے اہم فیصلوں میں سے ایک جامعہ کے رجسٹرار جیسے کلیدی عہدے کی ذمہ داری پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کو سونپنا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ فیصلہ اپنی معنویت کو مزید واضح کرتا گیا ہے۔ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نومبر 2024 سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔

یہ ایئر کنڈیشنڈ ایویلیویشن ہال جامعہ کے کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع ہے، جہاں جائزہ کنندگان اور آبزرورز کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔