Turban Day: جانئے سکھ مذہب میں پگڑی کی کیا اہمیت ہے، سکھوں کی شناخت، اتحاد کا تہوار ہے ٹربن ڈے
سکھ مت کے ایک اہم حصے کے طور پر پگڑی پہننے کی اشد ضرورت کے بارے میں بیداری لانے کے لیے 2004 سے ہر سال 13 اپریل کو منایا جاتا ہے۔
Turban Day: اپنی پہچان اور اتحاد کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے ہرسال سکھ برادری یوم پگڑی مناتی ہے
ہر سال، نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر کے مرکز میں ایک غیر معمولی تقریب زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سکھ پگڑی (دستار) کے بارے میں جاننے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ دن یوم ٹربن ،یا یوم پگڑی کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ ٹربن ڈے آئی این سی کے زیر اہتمام ٹربن ڈے پوری تیاری کے ساتھ منایا جاتا ہے۔