PM Modi Pay Tribute Sri Guru Gobind Singh: وزیراعظم مودی نے سری گرو گوبند سنگھ جی کو پیش کی خراج عقیدت، کہا- ان کی تعلیمات سے ملتی ہے ترغیب
وزیراعظم مودی نے رواں سال کے اوائل میں تخت سری ہری مندر جی پٹنہ صاحب کے اپنے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں، جو سکھ مت کے پانچ تختوں میں سے ایک اور سری گرو گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انہیں سری گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی کے مقدس جور صاحب کے درشن کا بھی موقع ملا۔





