Clash between two communities in Tripura: تریپورہ کے کمارگھاٹ میں دو برادریوں کے درمیان جھڑپ، حالات کشیدہ، پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لیا
کارگزار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اویناش رائے، ضلع مجسٹریٹ تمال مجومدار اور دیگر سینئر افسران اضافی فورس کے ساتھ حساس علاقوں میں پہنچے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ نقصان کے بارے میں پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور حکام نے عوام سے امن برقرار رکھنے اور افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔





