Mann Ki Baat: عام شہریوں کی کوششوں اور خدمات کو سمجھنے اور ان کا اعتراف کرنے کا سفر، ’من کی بات‘ میرے لیے تیرتھ یاترا سے کم نہیں: وزیراعظم مودی
پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے ’نو ترنجن‘ اقدام کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایتی ہنر اور طریقے کئی نسلوں سے لوگوں کی شناخت کا حصہ رہے ہیں، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اب انہی روایات سے نئے تجربات کے راستے نکل رہے ہیں۔





