Mamata Banerjee Slams BJP Agencies: ”کیا مجھے مار کر بنگال جیتنا چاہتے ہیں؟“ ڈی سی پی کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سے ممتا بنرجی برہم، ٹی ایم سی کا بی جے پی اور مرکزی ایجنسیوں پر سخت حملہ
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جس افسر کی ذمہ داری ان کی سکیورٹی دیکھنا ہے، اسی کے گھر پر مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”آپ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ مجھے ختم کر کے بنگال جیتنا چاہتے ہیں؟“ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں نقصان پہنچا کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کامیاب نہیں ہوگا۔
West Bengal Elections: ’’عوام سے ووٹنگ کا حق چھین رہے ہیں دہلی کے زمیندار‘‘ بنگالی نئے سال کے موقع پر ممتا بنرجی کی ووٹروں سے اتحاد کی اپیل
ممتا بنرجی نے آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کی تفرقہ انگیزی کو مسترد کریں اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس کے انتخابی نشان ’’جورا پھول‘‘ کے حق میں ووٹ دے کر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
West Bengal Assembly Election: بنگال میں مسلسل چوتھی بار حکومت بنانے کا دعویٰ، ترنمول کانگریس کا ممتا بنرجی پر مکمل اعتماد، بھوانی پور سے داخل کی نامزدگی
بھوانی پور حلقہ سیاسی طور پر نہایت اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ یہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے سینئر رہنما سویندو ادھیکاری سے متوقع ہے۔ سویندو ادھیکاری نے 2021 کے اسمبلی انتخابات میں نندی گرام سیٹ پر ممتا بنرجی کو شکست دی تھی، جس کے بعد انہوں نے بھوانی پور سے ضمنی انتخاب لڑ کر اسمبلی میں واپسی کی تھی۔





