IND vs ENG T20 WC Semi Final: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ٹیم انڈیا، سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 7 رن سے شکست، نیوزی لینڈ سے ہوگا خطابی مقابلہ
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 253 رن بنائے اور انگلینڈ کے سامنے 254 رن کا بڑا ہدف رکھا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ پر 246 رن ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 105 رن بنائے جس میں 7 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی، تاہم ان کی یہ اننگ ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔





