French Open: فرینچ اوپن میں مارٹا کوستیوک نے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کی، میچ سے چند گھنٹے قبل گھر کے قریب ہوا تھا میزائل حملہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹا کوستیوک کو میچ سے چند گھنٹے قبل اطلاع ملی کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ان کے خاندان کے گھر کے قریب میزائل حملہ ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ میزائل ان کے گھر سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر گرا، جہاں ان کی والدہ، بہن اور نانی کی بہن موجود تھیں۔





