PM Modi offers prayersin Tripura: وزیراعظم مودی نے ماتا تریپورہ سندری مندر میں کی پوجا، نوراتری کے پہلے دن مندر کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی ہوگا افتتاح
وزیراعظم نے تاوانگ میں ایک جدید کنونشن سینٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ مرکز سطح سمندر سے 9,820 فٹ کی بلندی پر واقع ہوگا اور قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں، ثقافتی میلوں اور نمائشوں کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے 1,290 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بھی شروع کیے جن میں سڑک رابطہ، صحت، فائر سیفٹی اور ورکنگ ویمن ہاسٹل جیسے منصوبے شامل ہیں۔





