Urdu Conclave 2026

Telengana

عدالت میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران پون کھیڑا کی جانب سے سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر ابھیشیک سنگھوی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دلائل پیش کیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آسام حکومت کی جانب سے درج مقدمہ دراصل سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین نے جمعہ کے روز تلنگانہ کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جِشنو دیو ورما نے اظہر الدین سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 7 نومبر کو اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی تھی ۔جس میں 12 نام شامل تھے۔اس سے قبل 2 نومبر کو انہوں  نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی تھی۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ 'بھارت' اتحاد کی میٹنگوں کی کامیابی کے بعد حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے بدلہ لینے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں کو تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ منی پور اور نوح کے واقعات نے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا ہے