PM Modi in Telangana: آج توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو محسوس کررہی ہے دنیا، بھارت شمسی توانائی کے معاملے میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے بتایا کہ متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں اس خطے کے لیے ریلوے بجٹ ایک ہزار کروڑ روپے سے بھی کم تھا، جبکہ آج صرف تلنگانہ کا ریلوے بجٹ تقریباً 5,500 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔
Development projects in Hyderabad: حیدرآباد میں وزیراعظم مودی نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح، کہا-’’بھارت ریفارم ایکسپریس پر بڑھ رہا ہے آگے‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں تلنگانہ میں نیشنل ہائی ویز کا نیٹ ورک دوگنا ہو چکا ہے۔ سڑک، ریلوے اور ہوائی اڈوں سمیت ہر شعبے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ جدید کنکٹیوٹی کو فروغ دیا جا سکے۔





