Tejas Box Office Collection Day 3:تیجس اتوار کو بھی باکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہ کر سکی، کنگنا کی فلم تیجس کا تیسرے دن کا کلیکشن کیا رہا ؟
کنگنا رناوت کی پچھلی کئی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہو چکی ہیں۔ ایسے میں توقع کی جا رہی تھی کہ 'تیجس' باکس آفس پر کمال کرے گی، لیکن اس فلم کو بھی ناظرین نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور یہ پہلے دن سے ہی ٹکٹ کھڑکی پربنے رہنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
Tejas Box Office Collection: تیجس باکس آفس پر فلاپ، کنگنا کی فلم دوسرے دن بمشکل اتنی کمائی کر پائی
کنگنا رناوت کی فلم 'تیجس' کے ٹریلر کو بہت اچھا رسپانس ملا۔ فلم کی زبردست پروموشن ہوئی لیکن اس کے بارے میں زیادہ گونج نہیں تھی۔ اب جبکہ یہ فلم سینما گھروں میں پہنچ چکی ہے، ناظرین نے اسے کوئی پذیرائی نہیں دی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں بہت کم جگہ ملی ہے اور اس کی اوپننگ بہت خراب رہی ہے۔ اب 'تیجس' کی دوسرے دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی آ گئے ہیں۔





