Teachers Day Mushaira 2026: اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام ’مشاعرۂ یوم اساتذہ‘ کا انعقاد، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو پیش کیا گیا خراج عقیدت
یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اظہارِخیال کرتے ہوئے پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ یہ دن اساتذہ کی علمی و تعلیمی خدمات کے اعتراف اور ان کے احترام کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چونکہ 5 ستمبر سابق صدرِجمہوریہ اور ممتاز ماہرِتعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا یومِ پیدائش ہے، اسی مناسبت سے یہ دن یومِ اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے اساتذہ کی قدرکریں، ان کی دی ہوئی رہنمائی اور راستے پر چلیں اور اپنی زندگی کی ہرکامیابی میں اپنے اساتذہ کو یاد رکھیں۔
PM Modi’s Conversation With Teachers: ٹیچرز ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اساتذہ سے گفتگو، کہا- ’بچوں کا بچپن مرنے نہیں دینا ہے‘
پی ایم مودی نے بچوں میں بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ایک طرح کی لت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کھیل کود میں دلچسپی لینے لگیں اور ویڈیو گیمز کے بجائے حقیقی میدان میں کھیلنا شروع کریں تو ممکن ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اس لت سے باہر نکل سکیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ تخلیقی سرگرمیوں سے جوڑا جائے اور ایسے پروگرام تیار کیے جائیں جو بچوں کو اسکرین سے دور رکھنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں۔





