Bharat Express DD Free Dish

Tazeen Fatma

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا کہ ٹکٹ کے معاملے میں ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ اعظم خان، اکھلیش یادو کو اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں۔ ایسے میں کسی طرح کے اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘ٹکٹ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پارٹی مناسب سمجھے گی،

رام پور ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے منگل کے روز اعظم خان کے دوسرے بیٹے عبداللہ اعظم کو دشمن جائیداد ہتھیانے کے معاملے میں ضمانت دے دی تھی۔ سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم گزشتہ 17 ماہ سے ہردوئی جیل میں بند تھے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے جیل سے باہرآنے کے بعد کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر سبھی مقدمے جھوٹے اور فرضی لکھے گئے۔