”اعظم خان کو وزیرداخلہ بنائیں گے‘‘، جیل میں ملاقات کے بعد شیو پال یادو کا بڑا بیان، تزئین فاطمہ سے ملاقات، پارٹی کارکنان سے بڑی اپیل
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور جسونت نگر سے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ انتخابی تیاریوں میں مصروف ہونا ہوگا۔ شیوپال یادونے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے توپارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کو وزیرداخلہ جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری دی جائے گی۔
Tazeen Fatima Acquitted: اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کو بڑی راحت ، عدالت نے بجلی چوری کیس میں کیا بری
سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ نے 30 لاکھ روپے کی سمن کی رقم جمع کرانے کے بعد کیس ختم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔





