Income Tax: یکم اپریل سے نیا انکم ٹیکس نظام نافذ، ٹیکس کے عمل کو آسان، شفاف اور تنازعات سے پاک بنانا نئے نظام کا مقصد
نیا انکم ٹیکس نظام ایک طرف قواعد کو سخت بناتا ہے تو دوسری جانب کئی شعبوں میں رعایت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سے ٹیکس فائلنگ کا عمل آسان ہوگا، تنازعات کم ہوں گے اور لوگوں کو اپنی مالی منصوبہ بندی بہتر انداز میں کرنے میں مدد ملے گی۔ نئے قانون کے تحت 10 کروڑ روپے تک کے ٹرن اوور والے کاروباروں کو کچھ شرائط کے ساتھ تفصیلی کھاتہ داری اور آڈٹ سے چھوٹ دی جائے گی، جو چھوٹے تاجروں کے لیے بڑی راحت ہے۔





