Bharat Express DD Free Dish

Taranjit Singh Sandhu

اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے پروگرام میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی دہلی کے عوام، خصوصاً سکھ برادری کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

عرضداشت میں اس بات پرخصوصی زوردیا گیا ہے کہ مسجد اوراس کے آس پاس آباد جھگی بستیوں کی قانونی حیثیت کوالگ الگ دیکھا جانا چاہئے۔ تنظیم کے مطابق اگران بستیوں کوہٹانے کا معاملہ زیرغورہے تواس کا اطلاق تاریخی مسجد پرنہیں کیا جا سکتا، کیونکہ مسجد ان بستیوں سے کہیں قدیم ہے اوراس کی اپنی مستقل قانونی حیثیت ہے۔ جھگیوں کوہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات کی آڑمیں مسجد کو خالی کرانے یا منہدم کرنے کی کارروائی ان احکامات کے دائرے سے تجاوزہوگی۔

رام نومی کے موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے شمالی دہلی کے ماڈل ٹاؤن میں واقع رام مندر میں حاضری دی اور بھگوان رام کے درشن کیے۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کا دورہ بھی کیا، مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور بعد ازاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارت میں سری لنکا کی ہائی کمشنر مہیشینی کولون سے ملاقات کی۔

بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کی طرف سے ہندوستان کی وزارت ثقافت کے تعاون سے میزبانی کی گئی، اس میں تائیوان، میانمار، تھائی لینڈ، ویتنام، سری لنکا اورمنگولیا سمیت تقریباً 30 ممالک کے مندوبین کی شرکت دیکھنے کو ملی۔

وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔