Kapil Sibal On Tamil Nadu Political Crisis: اکثریت جانچنے کا اختیار گورنر کو نہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں، کپل سبل کا تمل ناڈو گورنر پر سخت تنقید، بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا
کپل سبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے، اس لیے آئینی روایت اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو پہلے حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق گورنر کو ٹی وی کے کے سربراہ وجے کو مدعو کر کے حلف دلانا چاہیے اور پھر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔





