Bharat Express Swarnim Sandhya: بھارت ایکسپریس کی ’سورنم سندھیا‘ میں ملک کی نامور شخصیات کی شرکت، سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت اور خدمات کو سراہا
دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ’سورنم سندھیا‘ تقریب بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چار کامیاب سال مکمل ہونے کی خوشی میں یادگار بن گئی۔ دیوالی کے تہوار اور نیوز نیٹ ورک کے چار سالہ سفر کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ اس شاندار تقریب میں سیاست، صنعت، انتظامیہ، سماج اور روحانی دنیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کی قیادت اور ان کے وژن کی مہمانوں نے بھرپور ستائش کی۔
Bharat Express CMD Upendrra Rai Hosts ‘Swarnim Sandhya’: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی میزبانی میں ’سورنِم سندھیا‘ کا انعقاد، مشہور و معروف شخصیات کی شرکت
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب میں سماج، سیاست، انتظامیہ اور روحانیت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد دیوالی کی خوشیوں کے ساتھ باہمی ہم آہنگی، مکالمے اور مثبت رشتوں کو فروغ دینا تھا۔





